• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وفاقی وزیر بابر خان غوری کو رہا کردیا گیا

سابق وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما بابر خان غوری کو رہا کر دیا گیا ہے۔ 

تفتیشی افسر محبوب الہٰی نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بابر غوری کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 169 کے تحت رہا کیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ پولیس کو اختیار ہے کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 169 کے ملزم کو ضمانت پر رہا کردے، عدالت کو اس حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 4 جولائی کی شب بابر خان غوری کو کئی سال بعد وطن واپس لوٹتے ہی کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا تھا، وہ گزشتہ 7 سال سے مختلف کیسز میں مطلوب تھے۔

بابر خان غوری امارات ایئرلائن کی پرواز ای کے 602 سے کراچی پہنچے تھے، امیگریشن کے مراحل طے کر کے وہ جیسے ہی ایئرپورٹ سے باہر آئے تو انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید