• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن میں سیاسی بھرتیوں کا استعمال ہو گا: حافظ نعیم الرحمٰن

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کے مددگار بنے ہوئے ہیں۔
ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کے مددگار بنے ہوئے ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن میں سیاسی بھرتیوں کا استعمال کیا جائے گا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا بھرتی کیا ہوا عملہ الیکشن کمیشن میں ڈیوٹی دے رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو بتانا چاہتے ہیں کہ الیکشن شفاف ہونے چاہئیں۔

جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر نے کہا کہ پہلے ہی حلقہ بندی کے معاملے میں دھاندلی کی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی دباؤ میں غیر منصفانہ حلقہ بندی اور ووٹنگ لسٹ تیار کی گئی ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا ہے کہ شہر میں برساتی نالوں کی صفائی نہیں کی گئی۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کے مددگار بنے ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید