• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میوزیم کی عمارت کی بحالی کیلئےتمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ،سیکرٹری ٹورازم

لاہور(خبرنگار)لاہور میوزیم کی تاریخی عمارت کی بحالی اور اس کو محفوظ بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، میوزیم کی تاریخی عمارت کی چھتوں کی بحالی کے کام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی میوزیم کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے جدید آلات کی تنصیب کی جا رہی ہے،پہلے مرحلے میں 50 ملین روپے کی لاگت سے چھتوں کی مرمت ،فرش اور سکیورٹی سسٹم کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے،ان خیالات کا اظہارسیکرٹری ٹورازم آرکیالوجی احسان بھٹہ نے لاہور میوزیم کے دورہ پر میوزیم میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد مواصلات کے محکمہ کے افسران کی طرف سے بریفنگ کےموقع پر کیاانھوں نے کہا کہ لاہور عجائب گھر کا شمار دنیا کے بہترین عجائب گھروں میں ہوتا ہے اس کی عمارت کو محفوظ بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،انہوں نے محکمہ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی کام کی نہ صرف رفتار تیز کریں بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ حالیہ بارشوں کے موسم میں پانی بلڈنگ کو متاثر نہ کرے۔
لاہور سے مزید