• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی شادی کی تصاویر جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز نے اداکار بین ایفلیک کے ساتھ اپنی شادی کی تقریب سے کچھ تصاویر شیئر کر دیں۔

رواں ہفتے لاس ویگاس میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی جینیفر لوپیز نے اپنے نیوز لیٹر ’آن دی جے لو‘ پر شادی کی تقریب کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

تصاویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
تصاویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

اُنہوں نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’میں نے شادی کی تقریب میں ایک پرانی فلم کا جوڑا پہنا ہے‘۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نے اپنی شادی کی تقریب میں پہننے کے لیے جوڑے کا انتخاب ڈیزائنر زہیر مراد کی برائیڈل کلیکشن سے کیا ہے جو ہالی ووڈ کی پرانی فلموں سے متاثر ہے۔

دوسری جانب اداکار بین ایفلیک سفید رنگ کا ٹکسڈو پہنے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ 49 سالہ امریکی اداکار بین ایفلیک اور 52 سالہ امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز کی پہلی بار 2001ء میں فلم ’گگلی‘ کے سیٹ پر ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد وہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے تھے۔

ان دونوں نے 2003ء میں پہلی بار اپنی شادی کو ملتوی کیا تھا اور پھر کچھ عرصے بعد اعلان کیا کہ ان کا رشتہ اب ختم ہو گیا ہے۔

جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک نے رواں سال اپریل میں دوبارہ اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید