• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹام کروز اور سلمیٰ ہائیک سے مداحوں کی سلیفی کیلئے فرمائش

ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز گزشتہ روز ساتھی اداکارہ سلمیٰ ہائیک کے ہمراہ ڈنر کے لیے گئے۔

سلمیٰ ہائیک نے انسٹاگرام پر چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، مداحوں نے دونوں کو گھیر لیا اور سیلفی لینے کی درخواست کی۔


ٹام کروز کے ساتھ ریسٹورینٹ میں ان کا باڈی گارڈ بھی موجود تھا، انہوں نے مداحوں سے حال احوال بھی لیا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹاپ گن: میوریک‘ ٹام کروز کے لیے مالی اعتبار سے سب سے زیادہ منافع بخش فلم تھی۔

دوسری طرف سلمیٰ ہائیک اینجلینا جولی کی فلم میں اداکاری کریں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید