• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینکوں میں ڈالر ختم ہوگئے، ریٹ 225 سے اوپر جائے گا، مزمل اسلم

ماہر معاشیات مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بینکوں میں ڈالر ختم ہوگئے، ریٹ 225 سے اوپر جائے گا۔

ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ ڈالر 225 سے نیچے نہیں آئے گا بلکہ اوپر جائے گا، درآمدات کو بند کیا تو بینکوں میں ڈالر ختم ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن نہ کروائے جائیں، اس لیے انہوں نے ملک کا بیڑا غرق کردیا، 18 دنوں میں برآمدات کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے۔

ماہر معاشیات نے مزید کہا کہ بینکوں میں ڈالر نہیں ہیں، انہوں نے فگرز غلط دیے ہیں، الیکشن کے چکر میں انہوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا کام شفاف انتخابات کرانا ہے جبکہ ای سی پی کے ممبران پیپلز پارٹی کی بی ٹیم بن گئے ہیں۔

مزمل اسلم نے کہا کہ ملیر کیماڑی کی پولنگ ٹیم بدل دی گئی اور گھوسٹ پولنگ اسٹیشنز بنادیے گئے، جہاں پی پی کا ووٹر ہے وہاں ایک جگہ پر 4 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید