پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کے چوری کردہ پیسے سے وفاقی حکومت گرائی گئی اور این آر او ٹو لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اب مصدقہ مجرم آصف زرداری پنجاب کے عوام کا مینڈیٹ چُرانے نکلا ہے۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ عزت مآب سپریم کورٹ سے پوچھنا چاہتا ہوں کیا وہ اس تباہی سے آگاہ نہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ کیا جمہوریت، آئین، قوم کی اخلاقیات کی تباہی کا یہ سلسلہ سوموٹو کیلئے موزوں نہیں؟
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’’نیوٹرلز ‘‘کو احساس نہیں ہورہا، امپورٹڈ حکومت وطن کو ہر محاذ پر تباہی سے دوچار کر رہی ہے۔