پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں مسلم لیگ ق کے ووٹوں کی گنتی کے معاملے پر سپریم کورٹ نے کیا رائے دی تھی؟
سپریم کورٹ نے پارٹی ڈائریکشن سے منحرف اراکین کے ووٹ شمار نہ کرنے کی رائے دی ہے، سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کے مختصر حکم نامے میں یہ رائے دی تھی۔
سپریم کورٹ نے پارٹی سربراہ کا منحرف رکن کے خلاف ایکشن لینے یا نہ لینے کا اختیار ختم کیا تھا۔
سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ پارٹی ہیڈ ڈکلیئریشن دے یا نہ دے منحرف رکن کا ووٹ شمار نہیں ہوگا، سپریم کورٹ کے آرٹیکل 63 اے کی رائے پر تفصیلی وجوہات ابھی جاری ہونا باقی ہیں۔