• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی دھمکی سے آئین اور قانون نہیں بدلا جا سکتا، مریم اورنگزیب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی دھونس دھمکی اور گالی سے آئین اور قانون نہیں بدلا جا سکتا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ چوہدری شجاعت صاحب نے اپنے ارکان کو وہ ہی ہدایات جاری کیں جو عمران خان نے جاری کی تھیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ رولنگ عمران صاحب کے حق میں ہو تو آئینی اور حمزہ شہباز کے حق میں ہو تو غیر آئینی۔

‎اُنہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ کا جھوٹ فساد اور منافقت ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا رہی ہے، ملک چار سال ترقی نہیں دیوالیہ ہو رہا تھا۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ملک چار سال لوٹا جا رہا تھا، روزگار پر چار سال ڈاکہ ڈالا جا رہا تھا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں چار سال معاشی تباہی ہو رہی تھا، ملک میں چار سال بشریٰ گوگی کارٹلز مافیا کا راج تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چوہدری شجاعت کہتے ہیں عمران خان کا امیدوار نہیں چاہیے، چوہدری شجاعت بیمار ہیں ان کی فیصلہ کرنے کی صلاحیت محدود ہے، چوہدری شجاعت سے کاغذ پر انگوٹھا لگوایا گیا۔

قومی خبریں سے مزید