• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے بطور وزیراعظم آئین توڑا اپنے لیے سزا بھی تجویز کریں، احسن اقبال

فوٹو فائل
فوٹو فائل

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم آئین توڑا، وہ اپنے لیے سزا بھی تجویز کریں، اب یہ کس منہ سے بورس جانسن کے حوالے دیتے ہیں؟

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آخر ممنوع فنڈنگ کس کے ایجنڈے پر آتی ہے؟ عمران خان انتشار کی سیاست کر رہا ہے، عمران خان ملک کو سری لنکا بنانے کے نعرے لگا رہا ہے، یہ کروڑ ڈالر کے ممنوع فنڈنگ سے سوشل میڈیا کے ذریعے انتخابی عمل ہائی جیک کرنے کے ایجنڈے پر ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 15 ہزار سوشل میڈیا ایکٹوسٹ 25 ہزار روپے پر بھرتی کیے جاتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ اور اتحادی جماعتوں نے مخدوش معاشی حالات میں ایک ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان تم پاکستان کی معیشت کے تباہی کے ذمہ دار ہو، ہمارے آنے سے پہلے معیشت کو کھنگال کر کے چھوڑا تھا، آج کس منہ سے عمران خان معیشت کی زبوں حالی کا ذکر کرتے ہیں، عمران خان کس منہ کے ساتھ عوام کے سامنے مہنگائی کا رونا روتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید