محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے 15 اضلاع میں اتوار سے منگل تک شدید بارشوں کا امکان ہے۔
بارکھان، لسبیلہ، سبی، کچھی، جعفرآباد میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
جھل مگسی، خضدار، قلات، کوہلو، لورالائی میں بادل برسیں گے، موسیٰ خیل، نصیر آباد، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللّٰہ میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق بارشوں کی پیشگوئی کے بعد متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنرز کو ہائی الرٹ رہتے ہوئے حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی گئی ہے۔