• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خفیہ اطلاعات پر اے این ایف کی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) خیبرپختونخوا نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ 

ترجمان اے این ایف کے مطابق پہلی کارروائی خرلاچی چیک پوسٹ پر پاکستان آرمی کے ساتھ مشترکہ طور پر کی گئی۔

اس کارروائی میں کوئلے سے لدھے ٹرک سے 435 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی، اس دوران ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا جو ایک افغان باشندہ ہے۔ 

ترجمان اے این ایف کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر 2 مسافروں سے منشیات برآمد ہوئی۔

کارروائی کے دوران ملزم ایوب سے منشیات سے بھرے 72 اور ملزم رحمت کے پیٹ سے آئس سے بھرے 50 کیپسول برآمد ہوئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق دونوں ملزمان بحرین سے براستہ دبئی پشاور پہنچے تھے، جن کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید