• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 582 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ زیرِ علاج مریضوں میں سے 178 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔


پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 469 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 50 ہزار 880 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 19 ہزار 389 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 94 لاکھ 64 ہزار 374 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید