• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: کانگو کے 4 مصدقہ اور 3 مشتبہ مریض زیرِ علاج

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

صوبۂ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں کانگو وائرس کے 4 مصدقہ اور 3 مشتبہ مریض فاطمہ جناح اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق  کانگو وائرس کے مصدقہ اور مشتبہ مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

انتظامیہ نےبتایا ہے کہ ان مریضوں کےخون کے نمونے تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں۔

فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ رواں سال کوئٹہ میں کانگو وائرس کے 19 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کانگو وائرس کے باعث ایک مریض کا انتقال  بھی ہوا۔

صحت سے مزید