• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای سی سی اجلاس: پانچ برآمدی شعبوں کے لیے گیس ریٹ کی منظوری

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔

ای سی سی اعلامیے کے مطابق اجلاس میں 5 برآمدی شعبوں کے لیے آر ایل این جی گیس ریٹ کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق برآمدی سیکٹرز کو 9 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو گیس فراہم کی جائے گی، 5 برآمدی شعبوں کو بجلی بھی 9 سینٹ فی یونٹ فراہمی کا فیصلہ ہوا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق نئے ریٹس کا اطلاق یکم اگست 2022ء سے ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید