• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: صبح 8 بجے سے اب تک بارش کے اعداد و شمار جاری

محکمہ موسمیات نے کراچی میں صبح 8 بجے سے اب تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے، جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں39.1 ملی میٹر  ریکارڈ کی گئی۔

فیصل بیس پر 14.5 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی، کورنگی میں 12.9، جناح ٹرمینل پر 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، ایئر پورٹ پر 10.3، گلشن حدید میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر8.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ ڈی ایچ اے میں 6.6، سعدی ٹاؤن اور گڈاپ میں 4.8، سرجانی میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

صدر اور مسرور بیس میں 3، گلشن معمار 2.8، ناظم آباد میں 1.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اورنگی ٹاؤن میں  1.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ  بڑے پیمانے میں بارش برسانے والے بادل شہر کی جانب بڑھ رہے ہیں، معتدل سے تیز بارش کا سلسلہ مزید 2 سے 3 گھنٹےجاری رہ سکتا ہے، کل بھی شہر میں گرج چمک کے ساتھ معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید