• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں ہوئی


—فوٹو فائل
—فوٹو فائل

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں ہوئی۔

محکمۂ موسميات کے مطابق اسلام آباد میں گولڑہ کے مقام پر 100 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ زیرو پوائنٹ پر 81 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ڈیرہ غازی خان میں 91، منڈی بہاء الدین میں 87، گجرات میں 62 اور راولپنڈی میں 59 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے قائد آباد میں 67 ملی میٹر بارش،  فیصل بیس پر 38 ملی میٹر بارش،  گلشنِ حدید میں 59 اور جناح ٹرمینل پر 43 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔  

محکمہ موسميات کے مطابق روہڑی میں 49 اور دادو میں 39 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ خیبر پختون خوا میں کاکول میں 23 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید