• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بارش کے بعد خیابانِ شہباز اور گرو مندر چوک ٹریفک کیلئے بند

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث ڈی ایچ اے کی انتظامیہ نے خیابانِ شہباز ٹریفک کے لیے بند کر دی۔

خیابان شہباز سے خیابانِ اتحاد جانے اور آنے والے دونوں ٹریکس پر پانی ہے، خیابانِ راحت پر بھی برساتی پانی کھڑا ہے۔

خیابانِ راحت کی گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں اور بخاری کمرشل ایریا پانی میں ڈوب گیا۔

دوسری جانب بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث گرو مندر چوک کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بدھ تک کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید