• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: زیرِ آب گوٹھ کے مکینوں کی ’جیو نیوز‘ کے توسط سے داد رسی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں واقع بروہی گوٹھ میں بارش کا پانی داخل ہونے کی خبر ’جیو نیوز‘ پر نشر ہونے کے بعد متاثرہ گوٹھ کے مکینوں کی داد رسی ہو گئی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما جان محمد گبول نے متاثرہ علاقے کے افراد سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر جان محمد گبول نے کہا کہ ’جیو نیوز‘ کے شکر گزار ہیں کہ متاثرہ افراد کے حالات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقے میں پانی کم ہوا ہے، علاقے کی مکمل بحالی تک مدد کرتے رہیں گے۔

پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کی مدد کے لیے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی بات کروں گا۔

قومی خبریں سے مزید