• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روپے پر دباؤ ایک دو ہفتے میں ختم ہو جائے گا: وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل —فائل فوٹو
مفتاح اسماعیل —فائل فوٹو

وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈالر کی آمد جلد ہی آؤٹ فلو سے زیادہ ہو گی اور شرحِ مبادلہ مستحکم ہو گی، روپے پر دباؤ ایک دو ہفتوں میں ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ ڈیفالٹ کے خدشات ختم ہو چکے ہیں اور پالیسی سازوں کو بھی یہ معلوم ہے، جلد پالیسی پلان بنایا جائے گا، درآمدات میں کمی اور برآمدات 3 ماہ میں بڑھ جائیں گی۔

مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ آئی ایم ایف، چین، سعودی عرب سے پیسے مانگنا تو اچھا نہیں ہے، آئی ایم ایف سے قرض کی آمد ہفتوں میں مکمل ہو جائے گی،  سرجری سے کوئی خوش نہیں ہوتا لیکن بعض اوقات یہ ضروری ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ڈائریکٹرز کی یکم تا 15 اگست چھٹی ہے، اسی لیے میٹنگ میں تاخیر ہو رہی ہے، زرِمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے دوست ملک سے ڈالرز کے ذخائر کی درخواست کی تھی، دوست ملک نے درخواست یہ کہہ کر رد کر دی کہ پہلے کبھی قرض واپس نہیں کیا گیا۔

وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ پھر دوست ملک نے حکومتی ملکیتی اداروں میں حصص خریدنے پر آمادگی ظاہر کی، دوست ملک ہماری مدد کرنا چاہتا ہے اور پاکستان کو ایک اچھا سودا دے رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید