• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی: آج شام ہونیوالے تمام امتحانات ملتوی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جامعہ کراچی میں آج (بدھ کو) ایوننگ پروگرام کے تحت ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

شہرِ قائد میں ہونے والی موسلادھار برشوں نے جہاں نظامِ زندگی متاثر کیا ہے وہیں تدریسی عمل اور طالبِ علم بھی مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ 24 جولائی سے شروع ہونے والی بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

غیر معمولی بارشوں کے پیشِ نظر جامعہ کراچی میں آج شام ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

منسوخ شدہ پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید