• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: تیسرے مون سون اسپیل میں 17 افراد جان سے گئے

کراچی پولیس کے مطابق مون سون بارش کے تیسرے اسپیل میں شہرِ قائد میں مختلف حادثات میں 17 افراد جاں بحق ہوئے۔

پولیس کے مطابق 23 جولائی کو کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 24 جولائی کو لیاری اور لیاقت آباد میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد جان سے گئے۔

رپورٹ کے مطابق 25 جولائی کو سائٹ ایریا، لیاری، سہراب گوٹھ، سرجانی ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن میں مختلف واقعات میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ 26 جولائی کو سخی حسن اور ملیر میں کرنٹ لگنے اور ڈوبنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 27 جولائی کو گارڈن اور دستگیر میں 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

قومی خبریں سے مزید