• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی فیصلے سے وضاحت کے بجائے ابہام پیدا ہو گیا: شیری رحمٰن

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے سے وضاحت کے بجائے ابہام پیدا ہو گیا ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے متعلق دیے گئے فیصلے پر سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔

شیری  رحمٰن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ پارٹی سربراہ اور پارلیمانی لیڈر کے اختیارات کے حوالے سے وضاحت کے بجائے ابہام پیدا ہو گیا ہے، پارلیمان میں سیاسی جماعتوں کی محدود نمائندگی ہوتی ہے۔

شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ عدالت نے پارلیمانی لیڈر کو پارٹی سربراہ کے اختیارات دے کر سربراہ کو ماتحت کر دیا ہے، ایک جماعت کا ملک میں الگ اور پارلیمنٹ میں الگ سربراہ کیسے ہو سکتا ہے؟

شیری رحمٰن نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ اس ابہام کو دور کرنے کے لیے ہم فل بینچ کا مطالبہ کر رہے تھے، عدلیہ قابلِ احترام ہے لیکن ایک معاملے میں مختلف فیصلوں پر لوگ سوالات اٹھا رہے ہیں، عدلیہ سے متعلق جانبداری کا بڑھتا ہوا تاثر قابلِ تشویش ہے۔

قومی خبریں سے مزید