• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے طیاروں کا ایک دوسرے کے سامنے آنے کا معاملہ، تحقیقات شروع

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایران کی فضائی حدود میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے دو طیاروں کے ایک دوسرے کے سامنے آنے کی تحقیقات ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے شروع کردی ہے۔ 

نائب سربراہ ایرانی سول ایوی ایشن حسن خوشخو کا کہنا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے واقعے کی دستاویزات حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مزید تفتیش کے لیے پی آئی اے طیاروں کے پائلٹس سے بھی رپورٹس طلب کی ہیں۔

حسن خوشخو کا کہنا تھا کہ تمام دستاویزات ملنے پر معاملے کا جائزہ لے کر حتمی نتیجے کا اعلان کیا جاتا ہے۔

ادھر غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی آئی اے عبداللّٰہ حفیظ خان کا کہنا تھا کہ کاک پٹ میں نصب تصادم سے بچاؤ کے نظام سے دونوں پائلٹوں کو راستہ درست کرنے میں مدد ملی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایرانی سول ایوی ایشن کو خط لکھ دیا ہے۔

اتوار کو ایرانی حدود میں پی آئی اے کے دو طیارے ایک ہزار فٹ کے فاصلے پر آمنے سامنے آگئے تھے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک طیارہ اسلام آباد سے دبئی جا رہا تھا جبکہ دوسرا طیارہ دوحہ سے پشاور آرہا تھا۔

قومی خبریں سے مزید