• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولینڈ کے سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات، دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان میں پولینڈ کے سفیر Maciej Pisarski نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ دونوں شخصیات کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیل کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی تعلقات کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا اعادہ کیا گیا۔

پولینڈ کے سفیر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

قومی خبریں سے مزید