• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی پنجاب نے لانگ مارچ کے دوران مقدمات اور گرفتاریوں کی تفصیل طلب کرلی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس فیصل شاہکار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران مقدمات اور گرفتاریوں کی تفصیل طلب کرلی ہے۔

اے آئی جی آپریشنز نے سی سی پی او، سی پی او اور ریجنل پولیس افسران کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری، یاسمین راشد، راشدہ خانم سے تصادم کی اسپیشل رپورٹ دیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ راوی پل پر پولیس کے ہاتھوں پُرامن مظاہرین پر تشدد اور ہلاکتوں کی تفصیل فراہم کریں۔

 انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج ایف آئی آرز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید