اسلا م آباد(خبرایجنسی )مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ صرف ملک بچانے کے لیے حکومت میں آنا قبول کیا، میں پہلے دن سے ہی حکومت میں آنیکا مخالف تھا، لاڈلے کا 4سالہ گند ہم پرڈال دیاگیا،حکومت میں رہنا مزید مسائل کا عندیہ دے رہا ہے۔اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ لاڈلے کا 4سال کا گند ہم پر ڈال دیا گیا، صرف ملک بچانے کے لئے حکومت میں آنا قبول کیا، میں پہلے دن سے ہی حکومت میں آنےکا مخالف تھا۔اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ نواز شریف نے پارٹی قیادت سے مرکز میں حکومت چھوڑنے کے آپشن پر بات چیت شروع کردی ہے۔