وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے استنبول سے بے دخل کیے گئے 53 پاکستانیوں کو وطن واپسی پر گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق استنبول سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے 53 پاکستانیوں کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
حکا م کے مطابق گرفتار تمام افراد غیر قانونی طور پر ترکیہ میں مقیم تھے، جنہیں وہاں سے ڈی پورٹ کرکے لاہور بھیجا گیا ہے۔
حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے 53 افراد کو ایف آئی اے سینٹرل کورٹ میں پیش کیا گیا۔
حکام کے مطابق ایف آئی اے سینٹر کورٹ نے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔