• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنویر کا ریمپ پر دیپیکا کو بوسہ، ویڈیو وائرل

تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے پہلی بار دیپیکا پڈوکون کے ساتھ ریمپ پر واک کی اور اہلیہ کو بوسہ بھی دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون مجوان فیشن شو 2022 میں پہلی بار ایک ساتھ ریمپ پر واک کرتے نظر آئے۔

جوڑے نے ڈیزائنر منیش ملہوترا کے ملبوسات کی نمائش کرتے ہوئے ریمپ پر واک کی۔

یہ پہلا موقع ہے جب رنویر اور دیپیکا نے ایک جوڑے کے طور پر ایک ساتھ ریمپ پر واک کی، ان کی چمکیلی کیمسٹری اور خوبصورت لباس پوری طرح سامعین کی توجہ کا مرکز بنے۔

سوشل میڈیا پر دیپیکا پڈوکون اور رنویر کی ریمپ واک کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

وائرل ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو میں رنویر سنگھ کو اپنی اہلیہ دیپیکا کے چہرے پر بوسہ دیتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ  فیشن شو کا اہتمام شبانہ اعظمی نے اپنی این جی او مجوان ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک سے کیا۔

اس تقریب میں گوری خان، کرن جوہر، ودیا بالن، نورا فتیحی سمیت کئی بڑی شخصیات کو دیکھا گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید