وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف جھل مگسی کا دورہ کریں گے، وزیراعظم متاثرین کے ریسکیو، ان کی ریلیف اور بحالی کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔
وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ بلوچستان روانہ ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم کی روانگی موسم کی خرابی کی وجہ سے مؤخر ہوگئی تھی۔