• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI ارکان کے استعفوں کی منظوری، ن لیگ کی ضمنی انتخابات کی تیاریاں تیز

فیصل آباد ( آن لائن ) تحریک انصاف کے گیارہ ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کے بعد مسلم لیگ ن اور انکی اتحادی جماعتوںکی جانب سے فیصل آباد سمیت ان تمام حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں زور پکڑ گئی ہیں۔

فیصل آباد میں فرخ حبیب کاحلقہ این اے 108 سیاسی اہمیت کا حامل ہے اگریہاں ضمنی الیکشن ہوئے تو چوہدری عابد شیرعلی کی جیت متوقع، جبکہ پی ٹی آئی کے رہنمااور ممبران پریشان اور گومگو کا شکار ہیں ،ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ یا الیکشن میں جانے کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔

آن لائن کے مطابق قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کے 11 اراکین اسمبلی استعفے منظور ہونے بعد مسلم لیگ ن اور انکی اتحادی جماعتوںکی جانب سے ان تمام حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں زور پکڑ گئی ہیں 100 کے لگ بھگ ممبران قومی اسمبلی اب بھی ایم این ایزہوسٹل مین رہائش رکھنے کے ساتھ مراعات بھی حاصل کررہے ہیں۔

حکومت میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سمیت دیگرمختلف جماعتوں نے ضمنی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے اپنے اپنے امیدواران کھڑے کرنے اور مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جماعت اسلامی، تحریک لیبک پاکستان ،پاک سرزمین نے بھی اپنے امیدوارمیدان اتارکا فیصلہ کیا ہے۔

اگر تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن کابائیکات کیا توپاکستان مسلم لیگ ن آسانی سے پانچ نشستیں حاصل کرنے مین کامیاب ہوجائیگی جبکہ دیگر نشستوں پر بھی اتحادی جماعتوں کے امیدواران ہی کامیاب ہوگئے،جبکہ چند روز مین مزید دو درجن سے زائد پی ٹی آئی کے ممبران کے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی منظوری کے بعد الیکشن کمشنر آف پاکستان نوٹیفیکیشن جاری کردیں گے، جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان 60 دن میں ضمنی انتخابات کا شیدول جاری کرینگے۔

آن لائن سے پی ٹی آئی کے مستعفی ہونے والے ممبران نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی قیادت کی طرف سے کہاگیا تھا کہ اکتوبر میں ملک بھر میں جنرل الیکشن ہونگے مگر موجودہ صورتحال میں انداز ہورہاہے کہ جنرل انتخابات اب آئندہ سال 2023 ء میں ہونگے۔

توقع ہے کہ استعفے دینے والے ممبران گروپ بندی ہوجائے اور وہ اسمبلی واپس جانے کا فیصلہ کرلیں جبکہ ضمنی الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ تحریک انصاف کے قائد سابق وزیر اعظم عمران خان ہی کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید