• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی کا سیلاب متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی — فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی — فائل فوٹو  

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان کر دیا۔

جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق انہوں نے ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ اور میانوالی کے سیلاب متاثرین کی مالی امداد کرنے کی ہدایات کی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 8، 8 لاکھ روپے بطور مالی امداد دیے جائیں گے۔

اُنہوں نے بتایا ہے کہ گھروں، فصلوں اور مویشیوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر متاثرین کی مالی معاونت بھی کی جائے گی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی جلد تعمیر و مرمت کا حکم بھی دیا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بحالی کا کام جنگی بنیادوں پر شروع کیا جائے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس بھی لگائے جائیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے سیلاب متاثرین میں خشک راشن تقسیم کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

قومی خبریں سے مزید