• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں مضر صحت کھانا کھانے سے 17 افراد کی حالت خراب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں مضر صحت کھانا کھانے سے 17 افراد کی حالت خراب ہوگئی، جن میں سے 7 کا تعلق لانڈھی سے بتایا جارہا ہے۔

 لانڈھی میں مضر صحت کھانا کھانے سے خاتون اور 7 بچوں کی حالت خراب ہوگئی، جنہیں جناح اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی، ایک بچے کی حالت نازک ہے جبکہ دیگر افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال کراچی میں مضر صحت کھانا کھانے سے ایک دن میں 17 افراد لائے گئے  تمام کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ان متاثرہ افراد میں 2 خواتین، 8 بچیاں اور 2 بچوں سمیت 5 مرد بھی شامل ہیں۔

ترجمان جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد میں سے 11 افراد کا تعلق لانڈھی سے دیگر کا پٹیل پاڑہ، گلشن اقبال،  قائدآباد اور اورنگی ٹاؤن سے ہے۔

ترجمان اسپتال کے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے 14 افراد کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا، دیگر کو جلد گھر منتقل کردیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید