• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرمتِ حرم کی توہین: 6 پاکستانیوں کو سعودی عرب میں سزا سنادی گئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

حرمتِ حرم کی توہین پر 6 پاکستانیوں کو سعودی عرب میں سزا سنادی گئی ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے دورہ مدینہ میں حرمت حرم کی توہین کرنے والوں کو سزا سنائی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ 6 پاکستانیوں پر حرمِ مدینہ میں توہین کا جرم ثابت ہوا، تین پاکستانیوں کو 10، 10 سال اور تین کو 8، 8 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔

دس سال کی سزا پانے والوں میں انس، ارشاد اور محمد سلیم شامل ہیں جبکہ 8 سال کی سزا پانے والوں میں خواجہ لقمان، محمد افضل اور غلام محمد شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مدینہ منورہ کی عدالت نے 6 مجرموں کو 20-20 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ ان کے موبائل فونز ضبط کرلیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ ان مجرمان نے وزیراعظم پاکستان کے دورہ مدینہ میں مسجد نبویﷺ کی توہین کی تھی۔

ان مجرمان نے مسجد نبویﷺ میں مریم اورنگزیب اور دیگر وزرا سے بدتمیزی اور توہینِ حرم کی تھی۔

خیال رہے کہ اس وقت وفاقی وزرا وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ رمضان المبارک میں سرکاری دورے پر مدینہ گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید