• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد نبویؐ واقعے پر چوہدری شجاعت کا بیان آگیا

مسلم لیگ( ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ مسجد نبویؐ میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، حرم رسولﷺ میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے۔

ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مسجد نبویؐ کےواقعے سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کا امیج بری طرح متاثر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ شاہ زین بگٹی سے بد سلوکی کی گئی اور ان کے بال نوچے گئے، جنہوں نے یہ کیا وہ اپنے گھروں سے مبارکیں وصول کر کے یہاں آئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن مقدس مقامات کا احترام پامال نہیں ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہبازشریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تو وہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ افراد نے اُن کے خلاف نعرہ بازی کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید