وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) پشاور کے انکوائری افسر کی جانب سے اسد قیصر کو طلب کیا گیا ہے۔
اسد قیصر کو 11 اگست کو ایف ائی اے خیبر پختونخوا آفس میں دن دو بجے طلب کیا گیا ہے۔
اسد قیصر کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اکبر ایس بابر کیس کے فیصلے کے مطابق اسد قیصر کے دو بینک اکاؤنٹ ہیں، اسد قیصر 2 بینک اکاؤنٹ کھولنے اور اِنہیں چلانے سے منسلک ہیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسد قیصر انکوائری ٹیم کے سامنے ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں اور اِن دو بینک اکاونٹس کے بارے میں سوالات کے جواب دیں۔