• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل: مغربی علاقے کی مصروف شاہراہ پر دھماکا، 22 افراد زخمی

بشکریہ ٹوئٹر
بشکریہ ٹوئٹر

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مصروف شاہراہ پر دھماکے سے 22 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ دھماکا شہر کے مغربی علاقے میں ہوا۔

طالبان وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ تفتیشی ٹیم نے دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق تاحال کسی گروپ کی طرف سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی، واضح رہے کہ یومِ عاشور سے قبل کابل میں یہ دوسرا دھماکا ہے۔

گزشتہ روز کابل میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید