• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کی ماحولیاتی تحفظ سیکیورٹی فورس نے جنگلات میں آگ جلانے کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے جرمانے کی رقم کا اعلان کیا ہے۔

سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی تحفظ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ جنگلات میں آگ لگانے یا ماحولیات کو خراب کرنے کا باعث بننا سنگین جرم ہے۔

سیکیورٹی فورس کے مطابق جنگلات میں آگ جلانے کی اجازت نہیں ہوگی، قدرتی ماحول خراب کرنے پر 40 ہزار ریال جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی تحفظ کی سیکیورٹی فورس نے کہا کہ درختوں کو آگ لگانا، جنگلات، پر فضا مقامات اور پارکوں میں درختوں اور بوٹوں کو نقصان پہنچانا بھی قابل سزا جرم ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید