• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: شادی سے انکار پر خاتون کو قتل کردیا گیا

تصویر:بھارتی میڈیا
تصویر:بھارتی میڈیا

بھارت کے شہر گروگرام میں ایک 25 سالہ خاتون کو شادی کی پیشکش مسترد کرنے پر کلب میں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔

واقع ایک کلب میں پیش آیا، پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک خاتون فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہوگئی ہیں، جس کے بعد انہیں علاج کےلیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

خاتون کے شوہر نے شکایت درج کروائی کہ ان کی بیوی کلب میں کام کرتی ہیں اور تشر نامی شخص نے انہیں گولی مار دی ہے۔

 شوہر کے مطابق ان کی بیوی 19 دسمبر کی رات کام پر گئی تھیں اور تقریباً 1 بجے انہیں فون کر کے بتایا کہ انہیں گولی ماری گئی ہے۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ تقریباً ایک ماہ قبل تشر ان کے گھر آیا، جھگڑا کیا اور چلا گیا۔

پولیس نے شکایت کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کر لی، تحقیقات کے دوران پولیس نے ملزم اور اس کے دوست کو اتر پردیش سے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق تشر نے ابتدائی پوچھ گچھ میں بتایا کہ وہ تقریباً چھ ماہ قبل متاثرہ خاتون کا دوست بنا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا، لیکن خاتون نے بار بار انکار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی رات تشر شبھم کے ساتھ کلب گیا، دوبارہ شادی کی پیشکش کی اور جب خاتون نے انکار کیا تو اس پر فائرنگ کر دی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید