• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم عاشور، آج مختلف مقامات سے جلوس برآمد ہونگے

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ) ملک کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی میں بھی منگل 10محرم کویوم عاشور مذہبی جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا۔ مرکزی جلوس ذوالجناح امامبارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ، امامبارگاہ کرنل مقبول حسین کالج روڈاور امامبارگاہ حفاظت علی شاہ بوہڑ بازارسے برآمد ہوں گے ۔ اس موقع پر سوگواران بوہڑ بازار چوک، بینک چوک اور ٹرنک بازار میں زنجیر زنی کریں گے۔دورانِ جلوس فوارہ چوک میں علامہ قمر حیدر زیدی فلسفہ حسینیت پر روشنی ڈالیں گے ۔ شہر کی مختلف دینی و ماتمی تنظیموں اور سماجی اداروں نے مرکزی جلوس کے دوران جگہ جگہ سبیل اور لنگر ِ حسینی کا انتظام کیا ہے۔راجہ بازار میں زنجیر زنی کے بعد اما م بارگاہ شہیدان کربلاٹائر بازار سے برآمد ہونے والا جلوسِ ذوالجناح مرکزی جلوس میں شامل ہوجائیگا۔دربار سخی شاہ چن چراغ سے بھی جلوسِ ذوالجناح برآمد ہوگا جو پرانا قلعہ پر مرکزی جلوس میں شامل ہوجائیگا اور مجلس شام غریباں برپا ہوگی۔ بعدازاں جامع مسجد سے گزرتا ہوا مرکزی جلوسِ امامبارگاہ قدیم پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
اسلام آباد سے مزید