• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی قیادت کا اجلاس ختم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اہم اجلاس ختم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اجلاس میں 13 اگست کے جلسے اور شہباز گل کی گرفتاری کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

دوران اجلاس عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت نے شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں طے پایا کہ فیصل چوہدری ایڈووکیٹ شہباز گل کے مقدمے میں معاونت کریں گے۔

اجلاس میں شہباز گل کی گرفتاری پر پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا، اس حوالے سے درخواست علی اعوان کی جانب سے تیار کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے ہدایت کی کہ 13 اگست کا جلسہ ہر صورت ہوگا، اس حوالے سے پارٹی بھرپور تیاری کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید