پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے تحقیقات کے معاملے میں اُن کے 2 نجی بینکوں کے اکاؤنٹس کی تفصیل سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق اسد قیصر کے پشاور کی دو نجی بینکوں میں اکاؤنٹس ہیں، بینکوں نے ایف آئی اے کو سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیل فراہم کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں نجی بینکوں سے اسد قیصر کے اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگی تھیں۔
ذرائع کے مطابق اسد قیصر کے دونوں بینک اکاؤنٹس 09-2008 میں کھولے گئے، ان میں سے ایک بینک اکاؤنٹ میں 20 لاکھ اور دوسرے میں 8 لاکھ روپے آئے۔
اسد قیصر کو فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے پشاور نے کل طلب کیا ہے، جو اُن سے اکاؤنٹس سے متعلق پوچھ گچھ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور آفتاب بٹ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔