• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال ورلڈکپ کا افتتاحی میچ ایک روز قبل کھیلے جانے کا امکان

کراچی (جنگ نیوز) قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 طے شدہ شیڈول سے ممکنہ طور پر ایک روز قبل شروع ہوگا۔ افتتاحی میچ 21 نومبر کو سینیگال اور نیدر لینڈز کے درمیان کھیلا جانا ہے تاہم یہ اب ممکنہ طور پر 20 نومبر کو میزبان قطر اور ایکواڈور کے مابین کھیلا جائے گا۔ یہ تجویز فیفا کی جانب سے دی گئی ہے۔ کیونکہ روایت کے مطابق افتتاحی میچ میزبان ملک کی ٹیم کھیلتی ہے۔

اسپورٹس سے مزید