• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورۂ انگلینڈ: حارث، رضوان، اعظم، عرفان کی فٹنس رپورٹس کا انتظار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے دورے کے لئے21ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان اگلے چند دن میں کرے گا ۔ آئر لینڈ کے دورے کے اختتام پر ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان کیا جائے گا، سلیکٹرز کو حارث رؤف، محمد رضوان ، اعظم خان اور عرفان خان کی فٹنس رپورٹس کا انتظار ہے ۔ ٹیم کے انتخاب میں ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی رائے اہم ہوگی۔ وہ اس وقت اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود رابطے میں ہیں اور کھلاڑیوں اور ٹیم حکمت عملی کے بارے میں بتاتے رہتے ہیں ۔ ان کے ذمہ داری سنبھالنے تک اظہر محمود ہیڈ کوچ ہوں گے۔ یکم مئی کی ڈیڈلائن صرف ممکنہ کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست کی ہے، حتمی اسکواڈ 25 مئی تک اعلان کیا جاسکتا ہے۔ تین ٹریولنگ ریزروکو بھی ٹیم کے ساتھ ورلڈ کپ میں بھیجنے کی تجویز ہے۔ آئر لینڈ اور انگلینڈ میں اضافی کھلاڑیوں کو بھیجا جاسکتا ہے۔

اسپورٹس سے مزید