• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے کے حکم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی،ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہونے کے خلاف درخواست دائر کی جس کو رجسٹرار نے پیر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر سماعت کرینگے۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے درخواست میں شہباز گل اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے استدعا کی ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم کالعدم قرار دیکر شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا جائے۔ انہوں نے درخواست میں کہا کہ عدالت قرار دے کہ شہباز گل کیس میں جوڈیشل حکم نہیں تھا بلکہ انتظامی حکم دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے 9 اگست کو پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو بغاوت اور عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور ابتدائی طور پر 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا گیا تھا۔دوران سماعت سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ شہباز گل کا میڈیا ٹرائل نہیں ہو رہا، قانونی کارروائی آگے بڑھا رہے ہیں، شہباز گل کی ایف آئی اے فرانزک رپورٹ مثبت آئی ہے، شہباز گل کا ٹرانسکرپٹ اداروں کے خلاف ہے۔پراسیکوٹر نے مزید کہا تھا کہ جب موبائل مل جائے گا فرانزک ہوجائے گا تو پتا چل جائے گا۔عدالت میں شہباز گِل نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ پولیس، جسمانی ریمانڈ کو صرف تشدد کے مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید