مشیر خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری پر ردِعمل دیا ہے۔
پشاور میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں مزمل اسلم نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری سے حکومت کو صرف 7.5 فیصد رقم ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ساڑھے 7 فیصد کی رقم بامشکل کنسلٹنٹ کی فیس کے برابر ہے جبکہ پی آئی اے کے 700 ارب کے واجبات بھی حکومت نے اپنے کھاتے میں رکھ لیے ہیں۔
مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا نے کہا کہ واجبات عوام پر مزید ٹیکس لگا کر پورے کیے جائیں گے۔
اُن کا کہنا ہے کہ بہر حال دیر آید درست آید، اس پر حکومت کریڈٹ نہیں لے، قوم سے معافی مانگے، پی آئی اے کی نجکاری 2015ء سے نامکمل تھی۔