• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انقرہ: لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ حادثے کا شکار، وزیر اعظم نے ہلاکت کی تصدیق کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لیبیا کے آرمی چیف محمد علی احمد الحداد کا طیارہ ترکیہ کے شہر انقرہ سے روانہ ہونے کے بعد تباہ، طیارے کا ملبہ مل گیا، طیارے میں آرمی چیف سمیت 5 افراد سوار تھے, 

ترک میڈیا کے مطابق لیبیا کے وزیراعظم نے آرمی چیف کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق انقرہ ایئرپورٹ سے روانگی کے کچھ دیر بعد طیارے نے لینڈنگ کی کوشش کی تھی جس کے بعد سے رابطہ نہیں ہوسکا تھا۔

ترک وزیرداخلہ کے مطابق طیارہ انقرہ ایسن بوغا ہوائی اڈے سے طرابلس کیلئے شام 8 بجکر 10 منٹ پر روانہ ہوا اور 8 بجکر 52 منٹ پر اس کا رابطہ منقطع ہوا۔

اس سے قبل ترک حکام نے بتایا تھا کہ ایسن بوغا ہوائی اڈہ پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے، طیارے کی جانب سے حیمانہ کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع ملی تھی۔ 

ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع کے بعد طیارے سے دوبارہ رابطہ قائم نہ ہو سکا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید