قومی ایئر لائن ( پی آئی اے) کو عارف حبیب کنسورشیم نے نجکاری کمیشن کی تقریب میں 125 ارب روپے میں خرید لیا ہے۔
پی آئی اے بک گیا، قومی ایئر لائن کے جہاز اب عارف حبیب کنسورشیم گروپ اڑائے گا، انہوں نے ادارے کے 75 فیصد شیئرز 135 ارب روپے میں خرید لیے ہیں۔
پی آئی اے کی نیلامی کی تقریب میں لکی کنسورشیم اور عارف حبیب کنسورشیم کے درمیان پی آئی اے کی نیلامی میں بولی لگانے کے 3 راونڈ ہوئے۔
ابتدائی راؤنڈ میں عارف حبیب کنسورشیم نے 115 ارب جبکہ لکی کنسورشیم نے 101 ارب 50 کروڑ کی بولی لگائی تھی۔
دوسرے مرحلے میں پی آئی اے کی نیلامی کی بولی 121 ارب روپے پر روکی گئی تھی، جس کے بعد وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کیا تھا۔
تیسرے مرحلے میں لکی کنسورشیم اور عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے خریدنے میں بڑی بڑی بولیاں لگائیں، رقم 135 ارب پر پہنچی تو لکی کنسورشیم نے عارف حبیب کنسورشیم کو پی آئی اے خریدنے کی مبارک باد دی۔
مشیرِ نجکاری کمیشن محمد علی مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے تقریب میں شریک ہوئے اور نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری سے ملک میں سرمایہ کاری آئے گی، حکومت چاہتی ہے کہ پی آئی اے ماضی کی طرح بہتر ہو۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے قومی ایئر لائن کے 51 سے 100 فیصد شیئرز کی نجکاری کا فیصلہ کیا، کچھ بڈرز کی خواہش تھی کہ وہ 75 فیصد شیئرز خریدنا چاہتے ہیں۔
مشیر نجکاری کمیشن نے مزید کہا کہ قومی ایئر لائن کے 75 فیصد شیئرز کی آج بولی ہو گی، باقی 25 فیصد شیئرز کے لیے 90 روز میں معاملات کیے جا سکتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ دو تہائی پیمنٹ شروع میں اور ایک تہائی پیمنٹ بعد میں کی جا سکے گی، ہم نے بڈرز کو بولی کے بعد 2 پارٹیز کو اپنے ساتھ شامل کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔
مشیرِ نجکاری محمد علی نے یہ بھی کہا کہ بولی سے حاصل رقم کا 92 اعشاریہ 5 فیصد حصہ قومی ایئر لائن کی بہتری پر خرچ ہو گا۔