• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح افواج کی جانب سے عظیم پاکستانیوں کو ڈائمنڈ جوبلی خوشیاں مبارک، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج کی جانب سے عظیم پاکستانیوں کو ڈائمنڈ جوبلی خوشیاں مبارک ہوں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹر پر پاکستان کے 75 ویں جشن آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عزم عالی شان۔ شاد رہے پاکستان۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 75 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی، اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی۔

نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

جشن آزادی پر مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید