• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی باشندوں نے انوکھا گرمی کا توڑ نکال لیا

—اسکرین گریب
—اسکرین گریب

دن بدن بڑھتی گرمی کا توڑ نکالتے ہوئے چینی باشندوں نے کارگو ٹرک کو ہی سوئمنگ پول بنا لیا۔

موسمِ گرما کے دوران شدید گرمی پڑنے سے چین کے شہری بلبلا اُٹھے اور گرمی کو دور بھگانے کے لیے انہوں نے منفرد انداز اپناتے ہوئے کارگو ٹرک کو سوئمنگ پول میں تبدیل کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرک میں پانی بھرا ہوا ہے اور منچلے اس میں ٹیوب کے ساتھ بیٹھے ہیں جبکہ ٹرک ڈرائیور ٹرک کو کبھی آگے تو کبھی پیچھے کرتا ہے جس سے پانی میں لہریں بن رہی ہیں۔


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرک کے سوئمنگ پول میں دونوں شہری لہروں سے محظوظ ہو رہے ہیں اور خوب مزے کر رہے ہیں۔

نوجوانوں کے اس آئیڈیا کو سوشل میڈیا صارفین بھی خوب پسند کر رہے ہیں۔